0
Monday 21 Aug 2017 18:00

جماعت اسلامی کل گورنر ہاؤس کے سامنے ایف سی آر نامنظور دھرنا دیگی، مشتاق احمد خان

جماعت اسلامی کل گورنر ہاؤس کے سامنے ایف سی آر نامنظور دھرنا دیگی، مشتاق احمد خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے فاٹا اصلاحات میں تاخیر پر کل (بروز منگل) گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پشاور مرکز اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا نے کہا کہ وفاقی حکومت آئے روز فاٹا انضمام میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ کل (بروز منگل) جماعت اسلامی گورنر ہاؤس کے سامنے ایف سی آر نامنظور دھرنا دیگی، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق شرکت کریں گے اور اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اسفندیار ولی کے بیان پر مشتاق احمد خان نے کہا کہ افغان جہاد کے وقت سراج الحق طالبعلم تھے، تاہم جمال خان صوفی کی لکھی گئی کتاب پر وفاق کمیشن بنائے اور عوام کو اے این پی کا اصل چہرہ دکھائے۔
خبر کا کوڈ : 663097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش