QR CodeQR Code

پشاور، ڈینگی کیخلاف عملی اقدامات، پرانے ٹائر بیچنے والے 16 دکاندار گرفتار

21 Aug 2017 19:19

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ اور تہکال کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کھلے اور پرانے ٹائر بیچنے والے 16 دکانداروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ سینکڑوں پرانے ٹائرز بھی قبضے میں لے لئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں مزید اقدامات کا اغاز کر دیا ہے۔ کھلے اور پرانے ٹائر فروخت کرنے والے 16 دکانداروں کو گرفتار کرکے سینکڑوں پرانے ٹائرز بھی قبضے میں لے لئے۔ پشاور کی ضلعی انتطامیہ بھی ڈینگی کے خلاف عملی اقدامات کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے رنگ روڈ اور تہکال کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کھلے اور پرانے ٹائر بیچنے والے 16 دکانداروں کو گرفتار کر لیا  ہے، جبکہ سینکڑوں پرانے ٹائرز بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 663105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663105/پشاور-ڈینگی-کیخلاف-عملی-اقدامات-پرانے-ٹائر-بیچنے-والے-16-دکاندار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org