0
Monday 21 Aug 2017 21:16

جسطرح پولیو پر کنٹرول کیا اسیطرح ڈینگی کو بھی کنٹرول کرینگے، شہرام ترکئی

جسطرح پولیو پر کنٹرول کیا اسیطرح ڈینگی کو بھی کنٹرول کرینگے، شہرام ترکئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ورکشاپس ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تعاون نہیں کریں گی، ان کے خلاف ایکشن لیں گے، ڈینگی ایسی بیماری ہے جسے مکمل ختم نہیں کیا جا سکتا، چیف منسٹر اور میں خود ٹیمیوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پولیو پر کنٹرول کیا، اسی طرح ڈینگی کو بھی کنٹرول کریں گے، عوام ڈینگی کی ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آنے والی ٹیم کیساتھ مس انڈرسٹینٖڈنگ ہوئی، پنجاب کی ٹیم ہمارے پلان کے مطابق ہمارے ساتھ تعاون کریگی، کل اس حوالے سے پنجاب کے وزیراعلٰی سے بھی بات ہوئی، ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیئے۔ شہرام ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ مساجد سے ڈینگی سے بچاؤ کے اعلانات بھی کرائے جائیں گے، ڈینگی کے مریضوں کا ہسپتالوں میں مناسب علاج کیا جا رہا ہے، 227 افراد صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈینگی کیخلاف پنجاب میڈیکل ٹیم کا کیمپ بھی جاری ہے۔ تہکال کے بعد سفید ڈھیری کے علاقے میں بھی ڈینگی کے کئی کیسز سامنے آگئے۔ پنجاب میڈیکل ٹیم کے دوسرے ہیلتھ یونٹ نے سفید ڈھیری میں کیمپ لگا لیا، جس نے گذشتہ رات سے اب تک 200 سے زائد ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 5 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے، پنجاب ٹیم کے کام شروع کرتے ہی معائنہ کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل تھی۔
خبر کا کوڈ : 663135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش