0
Monday 21 Aug 2017 23:47

نیب نے نیشنل بینک کے سربراہ اور جاویدکیانی سے تفتیش مکمل کرلی

نیب نے نیشنل بینک کے سربراہ اور جاویدکیانی سے تفتیش مکمل کرلی
اسلام ٹائمز۔ نیب نے شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف کیسز میں نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد اور جاوید کیانی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ نیشنل بینک کے صدر سےحدیبیہ ملز سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں برطانوی شہریت کے حامل اور نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد سے پانچ بنک اکائونٹس اور بھاری رقوم کی ترسیل سے متعلق سوالات کیے گئے۔ این بی پی کے صدر سے اسحاق ڈار، حدیبیہ ملز اور موسی غنی سے متعلق ریکارڈ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جاوید کیانی سے بھی تفتیش مکمل کرلی جن پر التوفیق کیس، حدیبیہ ملز کیس، ایون فیلڈ فلیٹس کی خریداری کیلئے رقوم کی غیرقانونی منتقلی اور غیر دستخط شدہ ٹریولر چیکس کو بیریئر سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرکے وزیراعظم ہائوس ماڈل ٹائون پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق جاوید کیانی نے مبینہ طور پر نواز شریف کے دوست شیخ سعید کے کہنے پر جعلی اکائونٹس کھولے جبکہ سابق وزیراعظم، شیخ سعید سے تعلق کا جے آئی ٹی کے روبرو اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 663191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش