0
Monday 21 Aug 2017 23:48

کراچی میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم تو خوشگوار ہوگیا ہے، لیکن ساتھ ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بھر میں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر میں چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شاہ فیصل ٹاؤن، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید، گلشن اقبال، شارع قائدین، پٹیل پاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے گرمی کے ستائے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہے، لیکن بارش کی چند بوندیں گرتے ہی شہر کے درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اس سے قبل شدید گرمی اور حبس کے بعد آج سہ پہر بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے اور موسم کی اچانک تبدیلی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 2 روز سے جاری گرمی سمندر میں موجود ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہے، دباؤ کم ہونے کے باعث سمندری ہواؤں کی رفتار بھی کم ہوگئی، تاہم بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات بارش کی شکل میں کراچی پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 663193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش