0
Tuesday 22 Aug 2017 10:31

وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے، بیرسٹر سلطان

وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ سب سے اچھا اور موثر فورم ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر قراردادیں بھی پاس کی ہوئی ہیں اور امید ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں بیرونی ممالک کے وفود کو نہیں جانے دے رہا۔
خبر کا کوڈ : 663239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش