0
Tuesday 22 Aug 2017 11:00

پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ کشمیریوں کو حاصل رہی، سردار نعیم

پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ کشمیریوں کو حاصل رہی، سردار نعیم
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزادکشمیر کے سینئر رہنما، سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر دفاعی قوت کا حامل ملک ہے، پاکستان کی طرف بھارت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ کشمیریوں کو حاصل رہی ہے، کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حق خودارادیت کا حصول ہی کشمیریوں کی اصل منزل ہے۔ امریکہ تحریک آزادی کشمیر کے رہنمائوں پر دبائو بڑھا کر بھارت کو قبضہ میں مدد نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 663255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش