QR CodeQR Code

پاکستان کو پھر کسی نئی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہو رہی ہے

عالم اسلام عالم کفر کا پسندیدہ وار گراؤنڈ بن چکا ہے، علامہ ریاض شاہ

22 Aug 2017 11:28

لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امریکہ، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، امریکہ کی پاکستان دشمن سازشوں کے مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر ریاض حسین شاہ نے لاہور میں جماعت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، عالم اسلام عالم کفر کا پسندیدہ وار گراؤنڈ بن چکا ہے، پاکستان کو پھر کسی نئی جنگ میں جھونکنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملک کی سلامتی کی فکر کریں، اقوام متحدہ سپر پاورز کے سامنے بے بس ہے۔ علامہ ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ امریکہ، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، امریکہ کی پاکستان دشمن سازشوں کے مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا عالمی سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 663260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663260/عالم-اسلام-کفر-کا-پسندیدہ-وار-گراؤنڈ-بن-چکا-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org