0
Tuesday 22 Aug 2017 11:56

نواز شریف کو ہٹانے کا مطلب ہی کرپشن کا خاتمہ ہے، خرم نواز گنڈاپور

نواز شریف کو ہٹانے کا مطلب ہی کرپشن کا خاتمہ ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسفند یار ولی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں نواز شریف کو ہٹانا تھا، حالانکہ نواز شریف کو ہٹانے کا مطلب ہی کرپشن کا خاتمہ ہے، نواز شریف کی نا اہلی سے کمشن، کک بیکس اور آف شور انڈر ورلڈ کے نظام کی چولیں ہل گئیں۔ انہوں نے کہا ایک خاندان نے پاکستان کا بال بال قرضوں میں جکڑ دیا، نواز شریف کے سوا چار سالہ عہد اقتدار میں 35 ارب ڈالر قرضے لئے گئے، جو پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی ایک دور حکومت میں لئے جانیوالے سب سے زیادہ قرضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان رواں سال 1362 ارب روپے سود کی مد میں ادا کرے گا، یہ رقم ترقیاتی اور دفاعی بجٹ سے زیادہ ہے، اس کیساتھ ساتھ پاکستان نے 13 ہزار ارب روپے کا فوری قرضہ ادا کرنا ہے، یقیناً یہ قرضہ مزید ٹیکس لگا کر اور بجلی، گیس، پٹرول مہنگا کرکے ادا کیا جائے گا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی سے غیر ملکی قرضے لینے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اور شریف خاندان کا وفادار یا اہل ہوتا تو اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ 35 آئینی کمیٹیوں کے سربراہ نہ ہوتے، آج جتنی تباہی نظر آ رہی ہے اس کے پیچھے نا اہل نواز شریف کا سمدھی اسحاق ڈار ہے۔
خبر کا کوڈ : 663270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش