0
Tuesday 22 Aug 2017 21:22

پاکستان افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا حساب کریں گے، آصف علی زرداری

پاکستان افغانستان نہیں، ٹرمپ حساب برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہم پائی پائی کا حساب کریں گے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کا درد ہے، ٹرمپ کی تقریر سننے کیلئے رات بھر جاگتا رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں، امریکی صدر ہمیں دھمکائے مت ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں، ٹرمپ کومعلوم ہونا چاہیئے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، اگر انہیں لڑائی کرنی ہے تو وہ اپنا شوق افغانستان میں پورا کریں، امریکی صدر نے پاکستان سے حساب برابر کرنے کی بات کی ہے تو ہم ان کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف پالیسی بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو دھمکانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں، امریکہ ہماری قربانیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کو افغانستان سمجھنے کی بھول کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز مودی کا دوست ہے اس لئے امریکا کیلئے کوئی لابنگ نہیں کی، نواز شریف جو چاہتے تھے وہی امریکی صدر نے اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے، ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیئے یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو لڑائی لڑنی ہے تو افغانستان میں جاکر لڑیں، میں نے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کی حکومت بچائی تھی، کیونکہ جتنی بھی خراب جمہوریت ہو وہ آمریت سے بہتر ہے، این اے 120 میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ این اے 120 کا الیکشن پیپلز پارٹی اور عوام کا اپنا الیکشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 663403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش