0
Tuesday 22 Aug 2017 22:30
پاکستان کو امریکی تعاون اور خطے کی سلامتی کیلئے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہوگا

اسلام آباد کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ اور دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مزید اقدامات کرنا ہونگے، امریکی نائب صدر

اسلام آباد کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ اور دہشتگرد تنظیموں کیخلاف مزید اقدامات کرنا ہونگے، امریکی نائب صدر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد پاکستان سے متعلق سے ان کے نائب کا بیان بھی سامنے آگیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مزید کارروائیاں کرے۔ ایک انٹرویو میں امریکی نائب صدر مائیک پنس سے پوچھا گیا کہ صدر ٹرمپ کا افغانستان و جنوبی ایشیا کے معاملے پر خطاب سوائے "ڈیڈلائن کے اضافے کے" اوباما جیسی پالیسی کا اعلان لگتا ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان و افغانستان سمیت خطے میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں، ہم کابل سمیت پورے جنوبی ایشیا میں امن چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو نوٹس دے رکھا ہے، اسلام آباد کو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بطور پارٹنر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسے امریکی تعاون اور خطے کی سلامتی کے لئے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرلینگٹن کے فوجی اڈے پر خطاب کے دوران سخت زبان استعمال کی اور کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ اس موقع پر انہوں افغانستان، پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ جبکہ دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 663446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش