QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے کیخلاف تینوں خطوں کے لوگوں کو سراپا احتجاج بنکر جدوجہد کرنی چاہئے، مظفر شاہ

23 Aug 2017 13:06

انہوں نے کہا کہ ہمیں دفعہ 35 اے کو زندگی اور موت کا سوال سمجھتے ہوئے بنیادی حقوق اور انسانی ذمہ داریوں کا تحفظ کرنا چاہئے اور یہ وہ حقوق ہیں جو بھارتتی آئین نے کشمیر کے باشندوں کو دے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پہلے پرجا پرشید کے نام سے پھر جن سنگھ کے نام سے اور اب بی جے پی کے جھنڈے تلے اقتصادی، سیاسی، تہذیبی معاشرتی اور مذہبی امورات کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئینی اور اقتصادی حقوق سلب کرنے کی یلغار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا واسطہ ہمارے مستقبل کا شکنجہ کسنے کا سازشی منصوبہ عملانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ مظفر شاہ نے کہا کہ اس صورتحال نے کشمیر کے باضمیر وطن پرست اور محبت و طن لوگوں کے حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے اور ان سازشی ہتھکنڈوں کا متفقہ طور پر مقابلہ کرنے اور ناکام بنانے کی واحد صورت یہ بنتی ہے کہ آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشرتی سطح پر تینوں خطوں کے لوگ سراپا احتجاج بن کر ’’دفعہ 35 اے‘‘ کا مل کر دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دفعہ 35 اے کو زندگی اور موت کا سوال سمجھتے ہوئے بنیادی حقوق اور انسانی ذمہ داریوں کا تحفظ کرنا چاہئے اور یہ وہ حقوق ہیں جو بھارتتی آئین نے کشمیر کے باشندوں کو دے ہیں، لیکن بدقسمتی سے پہلے پرجا پرشید کے نام سے پھر جن سنگھ کے نام سے اور اب بی جے پی کے جھنڈے تلے اقتصادی، سیاسی، تہذیبی معاشرتی اور مذہبی امورات کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس لئے بلا لحاظ مذہب، رنگ و نسل، فرقہ اور خاندان اس یلغار کا مقابلہ کرنے میں سست روی اور غیر ذمہ داری کا جامہ اتار پھینکنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 663521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663521/دفعہ-35-اے-کیخلاف-تینوں-خطوں-کے-لوگوں-کو-سراپا-احتجاج-بنکر-جدوجہد-کرنی-چاہئے-مظفر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org