QR CodeQR Code

سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے اگلے دور کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے

19 Apr 2011 13:57

اسلام ٹائمز:سلمان بشیر کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہونیوالی صورتحال کو معمعول پر لانے اور پاک امریکا تعلقات میں حالیہ مشکلات دور کرنے اور سرد مہری کے خاتمے کے لئے واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر 3 روزہ دورے پر واشنگٹن روانہ ہو گئے جہاں وہ 21 اپریل کو امریکی حکام سے 2 روزہ مذاکرات کرینگے۔ مذاکرات میں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے اگلے دور، علاقائی و عالمی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سلمان بشیر کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے بعد ہونیوالی صورتحال کو معمعول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سیکریٹری خارجہ اس دورے میں پاک امریکا تعلقات میں حالیہ مشکلات دور کرنے اور سرد مہری کے خاتمے کے لئے واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے، ڈرون حملوں کے باعث پیدا ہوانے والی کشیدگی، خطے میں امن و سلامتی اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 66354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/66354/سیکریٹری-خارجہ-سلمان-بشیر-اسٹرٹیجک-ڈائیلاگ-کے-اگلے-دور-لئے-امریکہ-روانہ-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org