0
Wednesday 23 Aug 2017 12:45

ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجیں اتار کر دکھائیں، آصف علی زرداری

ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجیں اتار کر دکھائیں، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہمیں آنکھیں مت دیکھائے اگر جنگ کرنی ہے تو جاکر افغانستان سے کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہی امریکیوں سے سلالہ ایئر بیس خالی کروایا تھا۔ بلاول بھٹو نے این اے 120 کو پارٹی الیکشن قرار دے دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے اعمال کی وجہ سے آج امریکی صدر آنکھیں دکھا رہا ہے، ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجیں اتار کر دکھائیں، افغانستان تو سنبھال نہیں سکے، امریکہ کے پاس صرف ایک چھوٹا سا کونا رہ گیا ہے باقی پر طالبان قابض ہیں، امریکہ نے مفت میں ہمارے روڈ استعمال کرکے تباہ کر دیئےم ہمیں موقعہ ملا تو امریکہ سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ جمہوریت کی خاطر نواز شریف کا ساتھ بھی دیا، نواز شریف کے اپنے اعمال اچھے نہیں تھے کہ 5 سال پورے کرے۔ بلاول بھٹو نے این اے 120 کے الیکشن کو پارٹی الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل میر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے، کارکن این اے 120 میں جیت کیلئے پوری جان لگا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے، آصف زرداری نے کبھی امریکی دباؤ قبول نہیں کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ این اے 120 کے الیکشن کو پارٹی اور کارکنوں کا الیکشن سمجھتے ہوئے مہم میں بھرپور حصہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 663564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش