0
Wednesday 23 Aug 2017 17:21

پاراچنار، پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کوہاٹ بورڈ کی تبدیلی کا مطالبہ

پاراچنار، پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کوہاٹ بورڈ کی تبدیلی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور پیرنٹس کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کوہاٹ بورڈ کے حالیہ ایف ایس سی امتحانات کو مایوس کْن قرار دیتے ہوئے پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاراچنار میں منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن، نیشنل ایجوکیشن کونسل کے رہنماؤں اور پیرینٹس کمیٹی کے اراکین حاجی اصغر حسین طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ کوہاٹ بورڈ کے حالیہ ایف ایس سی نتائج انتہائی مایوس کن ہے اور مایوس نتائج کی وجہ سے طلبہ کی حق تلفی ہورہی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ فرسٹ ایئر کی پیپرزکی ریچیکنگ کرائی جائے طلبہ میں پائی جانے والی مایوسی ختم کی جائے مقررین نے اعلان کیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ایک کمیٹی تشکیل دیگی جو گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریگی اور کوہاٹ بورڈ جاکر مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 663619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش