0
Wednesday 23 Aug 2017 17:31

افغانستان میں خودکش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

افغانستان میں خودکش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آج صبح لشکرگاہ شہر کے قریب افغان فورسز پر ہوا جہاں اہلکار تنخواہ کی وصولی کے لئے ایک بینک کے سامنے جمع تھے۔ ترجمان کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہری شامل ہیں تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیاء کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد افغانستان میں یہ پہلا دھماکہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 663626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش