0
Wednesday 23 Aug 2017 20:13

نااہل وزیراعظم کو عوامی مینڈیٹ کا ڈنڈورا پیٹ کر عوام کو فریب دینے کی پالیسی ختم کر دینی چاہیے، احسان اﷲ ٹوانہ

نااہل وزیراعظم کو عوامی مینڈیٹ کا ڈنڈورا پیٹ کر عوام کو فریب دینے کی پالیسی ختم کر دینی چاہیے، احسان اﷲ ٹوانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنماء اور سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان اﷲ ٹوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم جمہو ریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والوں کو پہچان چکی ہے، پی ٹی آئی کسی چور کو بھاگنے نہیں دے گی، بلکہ ان سے پائی پائی وصول کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع ہونیوالی جراتمندانہ جدوجہد نے وطن عزیز میں سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، اب نااہل وزیراعظم مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اُنھوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے، عمران خان کی قیادت میں خوشحال پاکستان کو خواب جلد پورا ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سیاسی کھیل ختم ہو چکا ہے، اب نااہل وزیراعظم کو عوامی مینڈیٹ کا ڈنڈورا پیٹ کر عوام کو فریب دینے کی پالیسی ختم کر دینی چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ قومی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا، کرپشن کے خلاف ابھی ہمارا جہاد جاری ہے، قوم کو عمران خان جیسے مدبر رہنما کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 663676
متعلقہ مطالب
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش