QR CodeQR Code

امریکی پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی ممالک میں ہمیشہ دہشتگردی کو تقویت ملی ہے، ثروت اعجاز قادری

23 Aug 2017 23:51

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا، تو امریکا کے حق میں بہتر نہیں ہوگا، امریکا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء نہیں چاہتا، اس لئے منفی پالیسیوں کے ذریعے الزام تراشی کو فروغ دیکر افغانستان میں اپنی فوج رکھنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ہے، امریکا کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، ٹرمپ کی نئی پالیسی حقائق پر آنکھیں بند کرنے اور خطے میں نفرتوں کو جنم دینے کے مترادف ہے، جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، امریکی پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی ممالک میں ہمیشہ دہشتگردی کو تقویت ملی ہے، امریکا سمیت بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں پاکستان اور اسلام مخالف ہیں، ٹرمپ کی نئی پالیسیوں کو پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں، امریکا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا، تو امریکا کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج دہشتگردی کے سامنے ٹھوس چٹان بنے ہوئے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو امریکی حمایت حاصل ہے، امریکا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء نہیں چاہتا، اس لئے منفی پالیسیوں کے ذریعے الزام تراشی کو فروغ دیکر افغانستان میں مسلسل اپنی فوج رکھنا چاہتا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ ہمیں امریکی امداد نہیں اعتماد چاہیے، پاکستان کی حکومت اور وزارت خارجہ کو امریکی پالیسیوں کو خلاف سخت مؤقف اپنانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 663727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663727/امریکی-پالیسیوں-کی-وجہ-سے-اسلامی-ممالک-میں-ہمیشہ-دہشتگردی-کو-تقویت-ملی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org