QR CodeQR Code

ہاتھ میں کشکول رہنے تک خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہیگی، سینیٹر تاج حیدر

24 Aug 2017 01:39

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے اس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے ہم امریکہ کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ناامیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی، جنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے، تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے اس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ گزشتہ 70 سالوں سے ہم امریکہ کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ مجھے نا امیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی، جنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، ہم کسی ملک پر قبضہ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، ہم دہشت گردی اور امن کے دشمن کے خلاف کھڑے ہیں۔ برادر اسلامی ملک میں ترقی پسندوں کو گرانے کیلئے انتہا پسندوں کو استعمال کرنا امریکہ کا شیوا رہا ہے، دنیا گواہ ہے کہ امریکہ آج تک امن کے قیام کے نام پر جہاں جہاں گیا وہاں سے ہار کر نکلا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 663739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663739/ہاتھ-میں-کشکول-رہنے-تک-خارجہ-پالیسی-بیرونی-مداخلت-جاری-رہیگی-سینیٹر-تاج-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org