QR CodeQR Code

بھارت جان لے کشمیری پیچھے نہیں ہٹیں گے، سردار مسعود

24 Aug 2017 09:14

مسٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم ایک صدی سے اپنے خون اور وسائل کی قربانیاں دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت جان لے کہ کشمیری کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا مقصد آزاد کشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی دارالعلوم کے ارکان سے طلباء و طالبات کو تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرنا تھا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری قوم ایک صدی سے اپنے خون اور وسائل کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہندوستان کو یہ جان لینا چاہیے کہ کشمیری عوام اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کے بغیر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 663786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663786/بھارت-جان-لے-کشمیری-پیچھے-نہیں-ہٹیں-گے-سردار-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org