0
Thursday 24 Aug 2017 11:18

اب فاٹا کے باشندے 2023ء کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے

اب فاٹا کے باشندے 2023ء کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی، سیاسی جماعتوں کی خاموشی اور فاٹا کے ممبران پارلیمنٹ کے باہمی اختلافات کی بدولت اگلے الیکشن سے قبل صوبائی اسمبلی میں فاٹا کے لئے نشستیں مختص کئے جانے کے امکانات معدوم ہوگئے۔ اب فاٹا کے باشندے 2023ء کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے فاٹا کے لئے صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کرانے کی غرض سے قومی اسمبلی میں جمع کرایا جانے والا بل سوا 3 ماہ بعد بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی سے منظور نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 15 مئی 2017ء کو قومی اسمبلی میں 30واں آئینی ترمیمی بل جمع کروایا ہوا ہے، جس کے بعد اس بل پر مزید غور کے لئے اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالہ کیا گیا، اس بل میں آئین کی دفعہ 106 میں ترمیم تجویز کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کے لئے 23 نشستیں مختص کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے 18 جنرل، 4 خواتین کے لئے مخصوص نشستیں، جبکہ ایک نشست اقلیتی برادری کے لئے بھی رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2018ء کے انتخابات میں فاٹا کے لئے صوبائی اسمبلی کی نشستیں مختص کرانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں رابطہ پر فاٹا کے پارلیمانی لیڈر ناصر خان آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدم پیشرفت کی وجہ سے اب فاٹا کیلئے اگر نشستیں مختص کی جاتی ہیں تو ان پر الیکشن 2023ء میں ہی ہوسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 663827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش