0
Thursday 24 Aug 2017 11:38
پاکستانی کے غیور عوام ہرگز استعمار دشمنی کو ترک نہیں کر یں گے

امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ اور پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، سرفراز نقوی

امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ اور پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی ماہانہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت ہے، ٹرمپ کی پالیسیوں سے واضح ہو گیا کہ یہودی لابی پاکستان اور اسلام مخالف ہے، امریکی صدر کی انتہا پسندانہ سوچ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر متعصبانہ پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو نہ صرف امریکہ کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ٹرمپ کی منفی پالیسیوں سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کے غیور عوام ہرگز استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے اور شیطان بزرگ امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے گی۔ سرفراز حسین نقوی نے کہا پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرہ سے آشنا ہو جانا چاہیے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے، اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ مرکزی صدر کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی خودمختاری و سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ ہے، جس نے ناگا ساگی اور ہیروشیما میں دہشتگردی کی، امریکہ نے عراق اور افغانستان میں دہشتگردی کی اور آج پاکستان میں توانائی کا بحران ہو یا غربت کی شرح میں اضافہ، اس میں امریکہ ہی ملوث ہے، آئی ایس او پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے اور آئندہ بھی ہم پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 663834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش