QR CodeQR Code

دفعہ 35 اے کشمیری قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، مزاحمتی قیادت کا احتجاجی کلینڈر جاری

24 Aug 2017 12:02

سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آرٹیکل 35 اے کو کشمیری قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ 29 اگست کو اگر بھارتی عدالت عظمیٰ میں اس قانون کے خلاف کوئی فیصلہ آتا ہے تو اسی دن سے عوامی احتجاج شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے تحفظ دفعہ 35 اے کو لیکر احتجاجی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 25 اور 26 اگست کو مظاہروں اور 29 اگست کیلئے ہمہ گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آرٹیکل 35 اے کو کشمیری قوم کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ 29 اگست کو اگر بھارتی عدالت عظمیٰ میں اس قانون کے خلاف کوئی فیصلہ آتا ہے تو اسی دن سے عوامی احتجاج شروع کیا جائے گا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ جموں کشمیر میں نافذ اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کا بنیادی مقصد جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ براہ راست حق خود ارادیت کے ساتھ جڑا ہوا ہے اسلئے ہم سبھی پر لازم ہے کہ اتحاد اور پامردی کے ساتھ اس کا دفاع کریں۔


خبر کا کوڈ: 663835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663835/دفعہ-35-اے-کشمیری-قوم-کیلئے-زندگی-اور-موت-کا-مسئلہ-ہے-مزاحمتی-قیادت-احتجاجی-کلینڈر-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org