QR CodeQR Code

وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

24 Aug 2017 14:11

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی گئی اور کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں عید کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والے پوائنٹس کی ویڈیو مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے ان کالعدم تنظیموں پر عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی گئی اور کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں عید کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والے پوائنٹس کی ویڈیو مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ زیردستی کھالیں جمع کرنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو مالی مسائل کا سامنا ہے جنہیں پورا کرنے کیلئے یہ تنظیمیں عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی ہے جس کے حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ان پر کڑی نظر رکھیں اور کھالیں جمع کرنے کی صورت میں ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 663878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663878/وزارت-داخلہ-نے-65-کالعدم-تنظیموں-کی-فہرست-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org