0
Thursday 24 Aug 2017 18:30

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ملک بھر میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو فی الفور بند کرنیکا مطالبہ

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ملک بھر میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو فی الفور بند کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں موجود امریکی قونصلیٹ اور سفارتخانوں کو فی الفور بند کیا جائے، کیونکہ امریکی سفارتخانے دراصل دہشتگردوں کی آماجگاہ اور جاسوسی کے اڈے ہیں، جو وطن عزیز کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا منایا جائے اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ایل ایف کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنماء جماعت اسلامی مظفر ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماء پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا باقر زیدی، تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان اور پی ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے اایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان کا کھلا دشمن ہے اور پاکستان قوم وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کا بانی اور دنیا بھر میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے والی شیطانی قوت ہے، دنیا بھر میں موجود دہشتگرد گروہوں کی سرپرستہ ہمیشہ امریکا اور اسرائیل کا شیوا رہی ہے، جس کے باعث لاکھوں معصوم جانوں کا زیاں ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے قیام کے باعث پاکستان کے ایک لاکھ سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے اور امریکی حمایت دہشتگرد گروہوں کی کاروائیوں کے باعث پاکستان کو جہاں لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانی دینا پڑی، وہاں کھربوں ڈالر کا معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ رہنماؤں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات اور آپریشن انجام دئیے ہیں، ان کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے، چونکہ افواج پاکستان نے امریکا کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پاکستان میں کمر توڑ دی ہے، تو یہی وجہ ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ کر پاکستان کے دشمن ملک بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے امریکی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کیخلاف سازشوں اور ہرزہ سرائی کا سلسلہ نہ رکا، تو پاکستان کے بیس کروڑ عوام امریکا کیلئے ایٹم بم ثابت ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 663922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش