0
Thursday 24 Aug 2017 19:12

پشاور، ایف بی ار نے ایک کروڑ مالیت کے غیرقانونی سگریٹ نذرآتش کر دیے

پشاور، ایف بی ار نے ایک کروڑ مالیت کے غیرقانونی سگریٹ نذرآتش کر دیے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی مالیاتی ادارے ایف بی آر نے پشاور میں ایک کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ نذر آتش کر دیے۔ محکمہ کے دائریکٹر ارباب طارق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سگریٹ کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔ جس پر مختلف گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھاپوں کے دوران 9 سو کاٹن سگریٹ قبضے میں لیے گئے جو بعدازاں نذرآتش کر دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 663934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش