0
Thursday 24 Aug 2017 20:04

پاکستان نے افغانستان سے مویشی درآمد کرنیکی اجازت دیدی

پاکستان نے افغانستان سے مویشی درآمد کرنیکی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان سے بھیڑ بکریوں کی درآمد کی اجازت دیدی گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طور خم کے راستے قربانی کے جانور درآمد کئے جائیں گے، جبکہ ایجنسی ٹیکس کی مد میں بگھیاڑی چیک پوسٹ پر ایک بھیڑ یا بکری کے حساب سے سوداگر سے 500 روپے وصول کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی کے سوداگروں نے شکایت کی تھی کہ افغانستان سے درآمد کئے جانے والے جانوروں پر حکومت جا بجا ٹیکس وصول کرتی ہے، جس کیوجہ سے مویشیوں کی قیمتوں میں اضافہ ان کی مجبوری ہے۔
خبر کا کوڈ : 663948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش