QR CodeQR Code

پشاور، جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

25 Aug 2017 12:37

ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے کارروائی کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے جعلی، فینسی، سیاسی پارٹیوں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے نام سے لگی سینکڑوں نمبر پلیٹس اتار کر مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹریفک وارڈن پولیس نے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے درجنوں چالان کاٹ دیئے، جبکہ کئی گاڑیوں سے جعلی، فینسی نمبر پلیٹس اور ایمرجنسی لائٹس اتار کر مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود اور سی سی پی او پشاور طاہر خان کے احکامات پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کارروائی کا آغاز کیا اور 72 گھنٹوں کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے جعلی، فینسی، سیاسی پارٹیوں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے نام سے لگی سینکڑوں نمبر پلیٹس اتار کر مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔


خبر کا کوڈ: 664048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664048/پشاور-جعلی-اور-فینسی-نمبر-پلیٹس-لگی-گاڑیوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org