0
Friday 25 Aug 2017 16:26

دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنی ہوگی، اصغر خان اچکزئی

دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنی ہوگی، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ہر قسم کی دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ہے۔ ہمارے پارٹی کارکن اور رہنماء سب سے زیادہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔ پاکستانی عوام طویل عرصے سے دہشتگردانہ، انتہا پسندانہ کارروائیوں اور عملیات کی ضد میں ہے۔ شاہد ہی کوئی طبقہ اس سے بچا ہو۔ گذشہ روز کھوسٹ میں ایف سی جوانوں پر بم حملہ دہشتگردی کا واقعہ تھا۔ لیکن دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وہاں کے عوام پر روزگار کے دروازے بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سکیورٹی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا دہشتگردی کے روک تھام کے نام پر زندگی اجیرن بنانے کے مترادف ہے۔ اگر دہشتگردی پر قابو پانا ہے تو عملاً نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔ دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنی ہوگی۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں ہی کی وجہ سے ملک آج نہ ختم ہونیوالے دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔ مٹھی بھر دہشتگرد عناصر نے 20 کروڑ عوام کا چین و سکون غارت کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 664097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش