0
Friday 25 Aug 2017 22:25

ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا، حافظ عاکف سعید

ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کی دھمکی پر قوم کا متفقہ ردعمل خوش آئند ہے، یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطابِ جمعہ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا لیکن افغان طالبان امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کے سخت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بھی امریکہ کے آگے ڈٹ جانے کیلئے اللہ کی مدد درکار ہے لیکن اللہ کی مدد اُس وقت کیسے حاصل ہو سکتی ہے جب تک انفرادی طور پر اور بحیثیت قوم اللہ کے دین کو ملک میں نافذ کرنے کی جدوجہد نہیں کرتے، امریکہ کیخلاف چین اور روس کی مدد بھی صرف اُسی صورت میں کارگر ہو سکتی ہے جب ہم صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر مستحکم کریں گے۔ انہوں نے چیئرمین سینٹ کو خراج تحسین پیش کیا جس نے جرأت سے کام لیتے ہوئے امریکہ کو للکارا کہ اگر اُس نے کسی نوعیت کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 664189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش