QR CodeQR Code

ٹرمپ ایسے شدت پسند کو اقتدار میں نہیں جیل میں ہونا چاہیے

امریکہ نے کوئی حماقت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے اس کی نسلیں یاد رکھیں گے، جے یو آئی

26 Aug 2017 10:09

لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ امریکہ مودی کی زبان بول رہا ہے اور مودی اب اپنی بندوق ٹرمپ کے کندھے پر رکھ کر چلا رہا ہے لیکن ہم مودی پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ امریکہ نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب میں دلی کو نشانہ بنایا جائے گا،پاکستان کی سالمیت کیلئے پوری پاکستانی قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سول و ملڑی قیادت ایک پیج پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کیخلاف جمیعت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت میاں اجمل قادری اور مفتی احمد علی ثانی نے کی۔ مظاہرین نے ٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور فضا مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ امریکہ کی سلامتی کیلئے فوری طور پر ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے معزول کر دے، اگر ٹرمپ امریکہ کا صدر رہا تو وہ امریکہ کو نفرت کی جنگ میں جھونک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایسے شدت پسند کو اقتدار میں نہیں جیل میں ہونا چاہیے، ٹرمپ اپنی جارحانہ پالیسیوں سے امریکی سلامتی کو  داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت کی تو اس کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ امریکہ کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ مقررین نے کہاکہ امریکہ مودی کی زبان بول رہا ہے اور مودی اب اپنی بندوق ٹرمپ  کے کندھے پر رکھ کر چلا رہا ہے لیکن ہم مودی پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ امریکہ نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو جواب  میں دلی کو نشانہ بنایا جائے گا، پاکستان کی سالمیت کیلئے پوری پاکستانی قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سول و ملڑی قیادت ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو عراق، افغانستان یا یمن نہ سمجھے، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور ایٹمی قوت اس لئے نہیں بنے کہ ہم ہی ایٹم بم کی حفاظت کرتے رہیں بلکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایٹم بم ہماری حفاظت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 664278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664278/امریکہ-نے-کوئی-حماقت-کی-ایسا-سبق-سکھائیں-گے-اس-نسلیں-یاد-رکھیں-جے-یو-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org