QR CodeQR Code

کشمیریوں بارے بھارت کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، طارق چانڈیو

26 Aug 2017 10:18

فریڈم موومنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی عسکری تنظیم کو بھارت کی ایما پر دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنما طارق چانڈیو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ امریکہ اپنی آنکھوں پر بندھی پٹی ہٹا کر حقائق کا جائزہ لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم موومنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی عسکری تنظیم کو بھارت کی ایما پر دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 664286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664286/کشمیریوں-بارے-بھارت-کی-سازشیں-کامیاب-نہیں-ہوں-گی-طارق-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org