QR CodeQR Code

جنگلات کی حفاظت اور شجر پروری ہم سب کی ذمہ داری ہے، میر اکبر

26 Aug 2017 10:27

شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر جنگلات کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر بھر میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں، ماحولیاتی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ قدرتی ماحول میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ شجر کاری آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں، ماحولیاتی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ قدرتی ماحول میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہے، شجرکاری مہم کے سلسلہ میں آزادکشمیر بھر میں 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈالی کے مقام پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت اور شجر پروری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 664294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664294/جنگلات-کی-حفاظت-اور-شجر-پروری-ہم-سب-ذمہ-داری-ہے-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org