QR CodeQR Code

بینک آف خیبر تنازعہ، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی پر مزید اعتماد نہ کرنیکا فیصلہ

26 Aug 2017 14:34

پشاور میں جماعت اسلامی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بینک آف خیبر کے ایم ڈی کو ہٹانے کیلئے ابتک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعلٰی پرویز خٹک کیجانب سے تاریخ پر تاریخ دینے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد نہ کرنیکا عندیہ دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی پارلیمانی کمیٹی نے بینک آف خیبر کے ایشو پر تحریک انصاف کی حکومت پر مزید اعتماد نہ کرنے پر اتفاق اور بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو ہٹانے کے لئے مزید انتظار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی اور اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے وزراء مظفر سید ایڈووکیٹ اور حاجی حبیب الرحمٰن کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بینک آف خیبر کے ایم ڈی کو ہٹانے کے لئے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعلٰی پرویز خٹک کی جانب سے تاریخ پر تاریخ دینے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ اجلاس میں وزارتوں کو چھوڑنے اور حکومت سے سے الگ ہونے کے ایشوز پر بھی بحث کی گئی، تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 664380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664380/بینک-آف-خیبر-تنازعہ-جماعت-اسلامی-کا-پی-ٹی-آئی-پر-مزید-اعتماد-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org