0
Saturday 26 Aug 2017 19:01

ایکبار پھر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قاری عثمان

ایکبار پھر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ چینوٹ میں تبلیغی جماعت پر حملہ اور دو ساتھیوں کا قتل ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، واقعہ میں ملوث قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینوٹ میں تبلیغی جماعت پر حملے میں قتل ہونے والے ولی الرحمٰن کے گھر واقع مظفر آباد کالونی لانڈھی میں انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقتول کے بیٹے مولانا نور الرحمٰن رحمانی، علاقہ معززین اور علماء کرام، بابائے جمعیت محمد الیاس، مولانا عنایت اللہ، مفتی کلیم اللہ شاکر، قاری اسماعیل، مولانا طارق شامزئی بھی موجود تھے۔ قاری عثمان نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر حملہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی گہری سازش ہے، جسے ناکام بنانا ہوگا، ایک بار پھر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی شرپسند ایسی جرأت نہ کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 664445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش