0
Saturday 26 Aug 2017 23:40

ٹرمپ کی جارحانہ منفی پالیسیاں امریکا کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں، ثروت اعجاز قادری

ٹرمپ کی جارحانہ منفی پالیسیاں امریکا کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن کو خراب کرنے کی سازش رچا رہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنگ امریکا کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے امن کیلئے لڑ رہا ہے، دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی مضبوط کمیں گاہ نہیں ہے، امریکا جنوبی ایشیا میں اسلحے کی ترسیل کو فرخت دینا چاہتا ہے، جس سے امن کو شدید خدشات لاحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر پنجاب سے آئے ہوئے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کی جارحانہ اور منفی پالیسیاں امریکا کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں، امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرکے خطے میں فسادیوں کو تقویت دینے کی پالیسی کو فوری ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی کردار سے دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے، بھارت افغانستان کے کندھے کو استعمال کرکے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتا ہے، جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا، افغانستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان نے پناہ دی ہے، امریکا یا بھارت نے نہیں دی ہے، آج افغانی پاکستان میں اپنی مرضی کی زندگی گذار رہے ہیں، تو اس کا افغان حکومت کو احسان مند ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت پورے خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کا عالمی قوتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 664446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش