QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت کا تمام سرکاری محکموں میں کام کرنیوالے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا فیصلہ

26 Aug 2017 19:53

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو اِنکے ماتحت کنٹریکٹ ملازمین کی جامع فہرستیں ترجیحی بنیادوں پر تیار کرکے پیش کرنیکی ہدایت کی ہے، تاکہ اِنکی ملازمت کو مستقل کرنیکا عمل شروع کیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو اِن کے ماتحت کنٹریکٹ ملازمین کی جامع فہرستیں ترجیحی بنیادوں پر تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ اِن کی ملازمت کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پراجیکٹ ملازمین اس عمل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے بارے میں تفصیلات و سفارشات ایک ہفتے کے اندر وزیراعلٰی پرویز خٹک کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، تاکہ ان سفارشات پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ خیبر پختونخوا حکومت سرکاری اداروں میں اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 664458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664458/پختونخوا-حکومت-کا-تمام-سرکاری-محکموں-میں-کام-کرنیوالے-کنٹریکٹ-ملازمین-کو-مستقل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org