QR CodeQR Code

بنوں، بکاخیل کو تحصیل کا درجہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

26 Aug 2017 20:30

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل دفاتر ایسی جگہ پر قائم کیے جائیں جو محفوظ بھی ہو اور سب کے لئے قابل رسائی بھی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے حلقہ پی کے 72 کی دس یونین کونسلوں کے عوام نے بکاخیل کو تحصیل کا درجہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ متنازعہ تحصیل کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس میں مناسب علاقوں کو شامل کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بکاخیل کے نام سے جس تحصیل کی منظوری دی ہے۔ اس میں ماماشخیل، مانڈو میریان، ماما خیل اور داود شاہ کی شمولیت پر 10 یونین کونسلوں کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ تحصیل کے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وہ علاقہ غیر محفوظ ہے، دوسرے بکاخیل کے نام سے ان کی شناخت ختم ہونے کا خطرہ ہے، جس کی اجازت وہ کبھی نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل دفاتر ایسی جگہ پر قائم کیے جائیں جو محفوظ بھی ہو اور سب کے لئے قابل رسائی بھی ہو۔ یاد رہے کہ دوسری جانب بکاخیل قبیلہ بالکل بھی اس کے لئے نہیں تیار کہ تحصیل کو کوئی اور نام اور کہیں اور منتقل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 664471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664471/بنوں-بکاخیل-کو-تحصیل-کا-درجہ-دینے-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org