0
Sunday 27 Aug 2017 11:10

پاراچنار میں عمائدین کا جرگہ، پاک فوج کی حمایت اور امریکی صدر کے بیان کی مذمت

پاراچنار میں عمائدین کا جرگہ، پاک فوج کی حمایت اور امریکی صدر کے بیان کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کرم ایجنسی کے مختلف قبائل کے عمائدین کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں پاک فوج کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا اور پاکستان بارے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کی گئی۔ مختلف قبائل کے عمائدین کے مشترکہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد، ممتاز عالم دین علامہ ارمان علی، انجمن حسینیہ کے رکن محمد کونین، سید تجمل حسین، سید وکیل حسین، حاجی گل اور حاجی حبیب علی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان بھی شدید طور پر متاثر ہورہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ فورسز کو بھی جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ا ب تک ہزاروں کی تعداد میں پاکستان کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ فورسز کے جوان بھی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ آئے روز پاکستان کے خلاف امریکہ کی ہرزہ سرائی انتہائی افسوس ناک ہے۔ قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ وہ فورسز کے ساتھ ہیں اور ملکی دفاع کیلئے دہشت گردوں کا کمر توڑنے کیلئے قبائل فورسز کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ قبائل نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ایک نڈر اور بہادر لیڈر ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 664475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش