0
Saturday 26 Aug 2017 22:26

امریکہ کی دھمکیاں، حکومت کو ایران اور چین سمیت دوست ممالک مشاورت کرنیکی سفارش

امریکہ کی دھمکیاں، حکومت کو ایران اور چین سمیت دوست ممالک مشاورت کرنیکی سفارش
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی اور الزامات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الزامات کے بعد صورتحال سے متعلق سفارشات تیار کرلی ہیں، کمیٹی نے امریکی الزامات مسترد کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ ملٹری کا آپشن افغانستان کا حل نہیں، افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہو سکتا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مسئلے پر ایران اور چائنہ سمیت دیگر دوست ممالک سے مشاورت کی جائے۔ خصوصی کمیٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ پالیسی تشکیل دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کمیٹی نے سفارشات سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہیں جو پیر کو پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 664494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش