0
Saturday 26 Aug 2017 22:40

کوئٹہ، پولیس کیجانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 24 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ، پولیس کیجانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 24 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے آپریشن ردالفساد کے تحت 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران 279 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ نامکمل کوائف رکھنے پر چوبیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کو روکنے کی دھکمیوں کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا تھا۔ اس دوران افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 664500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے