QR CodeQR Code

50 سالہ مسائل جادو کی چھڑی سے حل نہیں ہوسکتے، رحمت صالح بلوچ

26 Aug 2017 23:05

کوئٹہ میں پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر معاشرے کا ایک اہم فرد ہیں اور انہیں مسیحا کا درجہ حاصل ہے۔ ڈاکٹروں پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنی مسیحائی کو انسانیت دوست رویئے سے ثابت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پچاس سالہ مسائل جادو کی چھڑی سے حل نہیں ہوسکتے، اس کیلئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں نیورولوجی یونٹ قائم کیا جائے گا۔ حکومت نے بلوچستان انسٹیٹوٹ آف نیورل سائنسز کی منظوری دے دی ہے۔ صوبے میں تین میڈیکل کالجز کے قیام سے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔ سمٹ کے دوران چار اہم بیماریوں پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔ ایسی تقریبات میں ہمیں جدید ریسرچ پر مبنی معلومات حاصل ہوتی ہے۔ جن کا براہ راست واسطہ غریب مریضوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر معاشرے کا ایک اہم فرد ہے اور انہیں مسیحا کا درجہ حاصل ہے۔ ڈاکٹروں پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنی مسیحائی کو انسانیت دوست رویئے سے ثابت کریں۔ سینیئر پروفیسر اور ڈاکٹر ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں۔ ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے۔ عید کے بعد بی ایم سی میں سٹروک یونٹ کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ شعبہ صحت میں اصلاحات لانے پر بھی کام جاری ہے، جن تمام چیزوں سے ہمارے معاشرے میں نفرت پروان چڑھی ہے، ہمیں ان کو ترک کرکے انسانیت کی عزت نفس کو بحال کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 664506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664506/50-سالہ-مسائل-جادو-کی-چھڑی-سے-حل-نہیں-ہوسکتے-رحمت-صالح-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org