0
Saturday 26 Aug 2017 23:28

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سعودی قونصلیٹ کے اعلیٰ افسر کے 3 بیٹے ڈوب کر ہلاک

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سعودی قونصلیٹ کے اعلیٰ افسر کے 3 بیٹے ڈوب کر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحل سمندر ہاکس بے پر سعودی عرب سے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے پر 3 نوجوان ڈوب گئے، واقعے کے بعد ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے 2 کو زندہ بچا لیا، جنہیں مرشد اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، جبکہ کچھ گھنٹوں بعد تیسرے شخص کی بھی لاش نکال لی گئی، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 نوجوان سعودی قونصل خانے کے اعلیٰ افسر کے بیٹے بتائے جاتے ہیں، جو چھٹیاں منانے کراچی آئے تھے، تاہم اس حوالے سے سعودی قونصلیٹ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 664509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش