0
Sunday 27 Aug 2017 00:02

وفاقی نیب ان ایکشن، سندھ میں کاروائیوں کیلئے فہرستیں تیار، 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ

وفاقی نیب ان ایکشن، سندھ میں کاروائیوں کیلئے فہرستیں تیار، 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، 21 اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف تحقیقات، کرپٹ افسران کے خلاف بھی مقدمات میں تیزی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ میں کارروائیوں کے لئے فہرستیں تیار کرتے ہوئے کرپشن کے مقدمات میں 21 ارکان صوبائی اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ نیب نے سندھ حکومت کے 712 افسران کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، اس سے پہلے 782 افسران کیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجے جا چکے ہیں جبکہ دو اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنسز بھی عدالتوں کو بجھوائے جا چکے ہیں۔ نیب نے سندھ میں تعینات وفاقی اداروں کے 37 افسران کیخلاف بھی کرپشن مقدمات کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 664518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش