0
Sunday 27 Aug 2017 12:12

مردم شماری سے جمع کئے گئے اعداد و شمار منصوبہ بندی، پالیسی سازی، خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کرینگے، اسحاق ڈار

مردم شماری سے جمع کئے گئے اعداد و شمار منصوبہ بندی، پالیسی سازی، خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کرینگے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹی مردم و خانہ شماری کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کا اہم سنگ میل ہے، مردم شماری سے جمع کئے گئے بااعتماد اعداد و شمار مناسب منصوبہ بندی، پالیسی سازی، پاکستانی عوام کو خدمات کی موثر فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں محکمہ شماریات کی ٹیم نے وفاقی وزیر خزانہ کو مردم شماری کے حوالے سے مالی اخراجات اور دیگر متعلقہ امور پر بریف کیا۔ وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ مردم شماری اخراجات میں سکیورٹی اخراجات، فیلڈ عملے کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے اخراجات اور مختلف عملے کے معاوضوں کے اخراجات شامل ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ مردم شماری اخراجات کا نمایاں حصہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادا کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چھٹی مردم شماری کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کا اہم سنگ میل ہے، کیونکہ ملک کیلئے یہ انتہائی اہمیت کی حامل تھی، اس اہم کام کیلئے محکمہ شماریات کو بروقت تمام مطلوبہ مالی وسائل فراہم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 664630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش