QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، عیدالاضحٰی کیلئے سکیورٹی پلان تیار

27 Aug 2017 20:15

ڈی پی او دفتر سے جاری اعلامیے کیمطابق حساس مقامات، مساجد اور بازاروں کی سکیورٹی کے لئے تمام اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں، جبکہ شہر کے اہم مقامات پر پولیس کیساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عید الاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں شہر کے اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس مقامات، مساجد اور بازاروں کی سکیورٹی کے لئے تمام اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں، جبکہ ان مقامات پر پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ لیڈیز اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے خصوصی روٹس مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم شاہراہوں اور مساجد پر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ گشت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ضلعی پولیس افسر نے تاجروں پر زور دیا کہ مشکوک افراد، سامان یا گاڑی کی متعلقہ تھانے کو فوراََ اطلاع کریں، اس کے علاوہ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے اجتناب کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 664732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664732/ڈی-آئی-خان-عیدالاضح-ی-کیلئے-سکیورٹی-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org