QR CodeQR Code

عید الاضحٰی کیلئے ڈی آئی خان میں سکیورٹی پلان تیار

27 Aug 2017 20:10

اعلامیے کیمطابق شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ضلعی پولیس افسر نے تاجروں پر زور دیا کہ مشکوک افراد، سامان یا گاڑی کی متعلقہ تھانے کو فورا اطلاع کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں عیدالاضحٰی کے موقع پرسکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، جس میں شہر کے اہم مقامات پر پولیس کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے۔ ڈی پی او کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس مقامات، مساجد اور بازاروں کی سکیورٹی کے لئے تمام اہلکاروں اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ ان مقامات پر پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ لیڈیز اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے خصوصی روٹس مقرر کیے گئے ہیں جبکہ تمام سرکلز کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم شاہراہوں اور مساجد پر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ گشت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ضلعی پولیس افسر نے تاجروں پر زور دیا کہ مشکوک افراد، سامان یا گاڑی کی متعلقہ تھانے کو فورا اطلاع کریں۔ اس کے علاوہ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے اجتناب کریں نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 664734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664734/عید-الاضح-ی-کیلئے-ڈی-آئی-خان-میں-سکیورٹی-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org