QR CodeQR Code

امریکا سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی، وقار احمد عثمانی

27 Aug 2017 21:27

سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے اہلسنت رہنماء کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 21 کروڑ عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے، پاکستان نے دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر قاری وقار احمد عثمانی نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 کروڑ عوام امریکی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی ایک ایسی قوم ہیں جو وطن عز یز کے دفاع، بقاء و سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیاں پاکستانی قوم کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی، امریکہ افغانستان سے اپنی فوج واپس بلائے، کیونکہ افغانستان میں جاری امریکی جنگ کے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 21 کروڑ عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 664743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664743/امریکا-سمیت-کسی-نے-بھی-پاکستان-کی-طرف-میلی-آنکھ-سے-دیکھا-اس-آنکھیں-نکال-دی-جائیں-گی-وقار-احمد-عثمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org