0
Monday 28 Aug 2017 03:35

جھنگ، تھانے کے اندر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق

جھنگ، تھانے کے اندر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں بیوی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو رہا کرنے پر احتجاجاً خود سوزی کرنے والا صفدر نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں تھانہ اٹھارہ ہزاری میں پولیس کے رویئے سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کی زیادتیوں اور بااثر ملزمان کو رشوت لے کر رہا کرنے کے خلاف ہلاک شخص کے لواحقین نے احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جھنگ میں 5 مرلہ اسکیم جبوآنہ کے رہائشی صفدر نے چند روز قبل تھانہ اٹھارہ ہزاری میں اپنی بیوی سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف درخواست دی تھی، تاہم مبینہ طور پر پولیس حکام نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی، جب کہ گرفتار ملزمان کو رشوت کے عوض رہا کردیا گیا جس پر صفدر نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر تھانے کے اندر ہی خود کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صفدر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری منتقل کیا گیا، لیکن حالت مزید بگڑنے پر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم خود سوزی کرنے والا شخص صفدرجانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، جاں بحق صفدر کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور تحقیقاتی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 664744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش