QR CodeQR Code

پشاور، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 6مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

27 Aug 2017 21:48

مانیٹرنگ یونٹ کے حکام نے مزید بتایا کہ کے ٹی ایچ کے او پی ڈی میں ڈینگی مریضوں کے لئے 5 کلینک قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر وقت ڈاکٹر موجود جبکہ لیبارٹریاں بھی کھلی رکھی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں 6 مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے آئی ایم یو حکام کے مطابق ہسپتال میں آج 74 مریضوں کے سکریننگ ٹسٹ کیے گئے۔ جن میں مزید چھ مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے مضافات میں آباد لوگ شک کی بنیاد پرروزانہ اپنا سکریننگ ٹسٹ کرواسکتے ہیں۔ مانیٹرنگ یونٹ کے حکام کے مطابق رواں مہینے ڈینگی کے مریضوں کوخون کے 967 ڈرپ لگائے جارہے ہیں جو ریجنل بلڈ سنٹر کی جانب سے مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کے ٹی ایچ کے او پی ڈی میں ڈینگی مریضوں کے لئے 5 کلینک قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر وقت ڈاکٹر موجود جبکہ لیبارٹریاں بھی کھلی رکھی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 664747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664747/پشاور-خیبرٹیچنگ-ہسپتال-میں-6مزید-مریضوں-ڈینگی-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org